Map Graph

پطرس باسلیکا

پطرس باسلیکا ویٹیکن سٹی میں واقع ایک عظیم الشان گرجا جو مسیحیت کا دل اور بابائے روم کی رہائش گاہ بھی ہے۔ اس کی تعمیر نشاۃ ثانیہ کے اواخر میں روم کے شمالی حصہ میں ہوئی۔ داخلی رقبہ کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا گرجا گھر سمجھا جاتا ہے۔ اور چونکہ یسوع مسیح کے 12 رسل میں سے ایک ایک رسول پطرس کی قبر بھی یہیں بتائی جاتی ہے اس لیے یہ رومن کاتھولک مسیحیت کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ کاتھولک مسیحی عقیدہ کے مطابق یسوع مسیح نے پطرس کو اپنے بعد کلیسیا کی زمام کار سونپی تھی، جس کے بعد پطرس کاتھولک کلیسیا کے اولین پوپ اور روم کے پہلے پادری بنے۔1940ء سے 1964ء کے مابین جاری تحقیقات نے بھی اس کے مدفن پطرس ہونے کی تصدیق کردی ہے اس عمارت میں دور نشاۃ ثانیہ کے فن تعمیر کے نمونے جابجا نظر آتے ہیں جن کی تخلیق میں مائیکل اینجلو کا قابل ذکر حصہ رہا ہے۔ قدیم کلیسیا کی تعمیر 320ء میں ہوئی تھی، لیکن کافی عرصہ گذرجانے کی بنا پر عمارت خستہ ہو رہی تھی۔ لہذا موجودہ باسلیکا کی تعمیر 18 آوریل 1506ء کو شروع کی گئی جو 18 نومبر 1626ء کو مکمل ہوئی۔ اس نئی تعمیر کے بعد اکثر پاپائے کلیسیا پطرس کی جانشینی کی علامت کے طور پر باسلیکا کے نیچے واقع ہال میں مدفون ہوئے۔

Read article
فائل:Ca'_Rezzonico_-_Interno_della_basilica_di_San_Pietro_a_Roma_-_Giampaolo_Pannini.jpgفائل:Vatican_StPeter_Square.jpgفائل:Saint_Helena.jpgفائل:Saint_Longinus.jpgفائل:Saint_Andreas.jpgفائل:Saint_veronica.jpg